اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جیل جانے کے خواہش مند 29 سالہ نوجوان کا بزرگ شہریوں کے ساتھ افسوسناک اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ویانا: آسٹریا میں  زندگی سے ناخوش نوجوان نے جیل جانے کے لیے 2 بزرگ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والا نوجوان اپنی زندگی سے مایوس اور اس سے خوش نہیں تھا، جس کی وجہ سے اُس نے بقیہ زندگی جیل میں گزارنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق 29 سالہ شخص نے جیل جانے کے لیے دو ہفتوں تک ایک پلان تشکیل دیا اور پھر ایک 70 سالہ بزرگ پر چاقو کے وار سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد جب نوجوان پولیس کی گرفت میں نہ آسکا تو اُس نے ایک اور واردات کی، جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو ٹائرول کے علاقے سے  پیر کے روز گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی، جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ زندگی سے ناخوش تھا، اس لیے بقیہ ایام جیل میں گزارنے کا خواہش مند ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان نے پیر کے روز 77 سالہ بوڑھے شخص کو دریا کے قریب چاقو کے وار سے قتل کیا۔ ملزم نے پولیس سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنی بقیہ عمر قید کی سزا میں گزارنا چاہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں