تازہ ترین

بھارت نے اپنی ہی دوا کامزہ چکھ لیا

اندور ٹیسٹ میں بھارت نے اپنی ہی دوا کامزہ چکھ لیا۔ بھارتی بیٹنگ لائن کینگرو اسپنرز کے وار نہ جھیل سکی۔

میزبان ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو نو کے بعد دوسری اننگز میں ایک سو تریسٹھ پر ڈھیر ہو گئی۔ نیتھن لائن نے تباہ کن بولنگ کی اور آٹھ سورماؤں کو اپنا شکار کیا۔

آسٹریلیا کو تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے تیسرے روز چھہتر رنز درکار ہیں۔ یہ آسٹریلیا کی دورہ بھارت میں پہلی فتح ہو گی۔ اس سے قبل دونوں میچوں میں کینگروز کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Image

اسپنرز کے لیے سازگار پچ پر بھارت پہلے ہی روز صرف 109 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا تھا جب کہ آسٹریلیا 197 رنز تک محدود رہا۔

مایہ ناز آف اسپنر ناتھن لائن نے مجموعی طور پر میچ میں 11 وکٹیں حاصل کر کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

ناتھن لائن 113 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست آگئے ہیں اور انہوں نے بھارت کے انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو 111 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر تھے۔

Comments

- Advertisement -