تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں ٹیکسیوں کا خودکار چالان سسٹم

ریاض: سعودی عرب میں ٹیکسیوں(لیموزین) کے خودکار چالان سسٹم پر عمل درآمد آئندہ ماہ سے ہونے جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تعاون سے ٹیکسیوں (لیموزین) کی خود کار نگرانی کے سسٹم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اتھارٹی نے بتایا کہ تجرباتی بنیادوں پر خود کارچالان سسٹم کے پہلے مرحلے کا آغاز 5 دسمبر 2021 سے کیا جائے گا، یہ اقدام مملکت میں ٹریفک کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ ادارے نے کہا کہ تجربے میں کامیابی کی صورت دیگر عوامی ٹرانسپورٹ سروس کے لیے بھی خودکار چالان سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

خود کار چالان سسٹم کے تحت سڑک پر چلنے والی لیموزین کی نمبر پلیٹ کے ذریعے اس کا لائسنس گاڑی کی حالت اور روڈ پرمٹ کے علاوہ ڈرائیور کے پرمٹ کے بارے میں مکمل معلومات کنٹرول روم میں پہنچ جائیں گی۔

اس طرح ٹیکسی ڈرائیورں کے خلاف چالان ہوگا، نئی سروس کے تحت لیموزین میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کا رنگ سبز کیا گیا ہے تاکہ سروس کومنظم کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -