پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں تین بھارتی فوجی تودے تلے دب کرہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ پھسلنے سے تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے‘ بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق تینوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ کے بٹالک سیکٹر میں پیش آیا۔ کرنل راجیش کالی کے مطابق دوفوجیوں کو موقع پرکارروائی کرکے بچالیا گیا۔

بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالی کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لاشیں پاک بھارت لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقے سے ملی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین روز سے بھارتی زیرِ تسلط مقبوضہ کشمیر میں بارشیں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے‘ جس کے سبب دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے اور رہائشی علاقے بھی خطرے میں ہیں۔


مقبوضہ کشمیر‘ برفانی تودہ گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک


 کشمیرکوبھارت سے منسلک کرانے والی مرکزی ہائی وے پربھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں برفانی تودہ پھسلنے اورلینڈ سلائیڈ کے واقعات معمول کی بات ہے۔

گزشتہ سال برفانی تودہ پھسلنے سے 14بھارتی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2012 میں سیاچن گلیشئیر پراسکردو کے قریب برفانی تودہ سرکنے سے 129 فوجیوں سمیت 140 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں