منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی : عید کے روز شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں موٹرسائیکل چھیننے والےگروہ کے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا، ملزمان موٹرسائیکل چھین کرکم عمر محسن اور شعیب کو دیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی نے سائٹ ایریا میں موٹر سائیکل اسنیچر گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ نے بتایا گرفتار ملزمان میں عید کے روز شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا صالح بھی شامل ہیں جبکہ کم عمرملزم محسن کو بھی گرفتار کیا۔

- Advertisement -

عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزم صابر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ملزمان کا تعلق بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ سے ہے۔

انھوں نے بتایا کہ صالح نے صابر کے ہمراہ مدینہ کالونی سے موٹر سائیکل چھینی تھی، ویڈیو میں صابراور صالح کو موٹرسائیکل چھینتے دیکھا جاسکتا ہے، سائٹ ایریا میں 3ملزمان کو روکا تو صابر فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل اورنگی ٹاؤن سےچھینی گئی تھی، ملزم موٹرسائیکل چھین کر کم عمر محسن اور شعیب کو دیتے ہیں، ملزمان بلوچستان حب چوکی پرجمعہ ہوٹل پہنچتےہیں اور ادانامی ملزم کو ڈیلیوری دے کر واپس آجاتے ہیں، ملزم اداپیسوں کا لین دین صابر سے کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں