کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے درجنوں مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی، زیادہ تر کے سروں کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے متعدد مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اے وی ایل سی کے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ سندھ کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔
حکام نے فہرست میں متعدد ملزمان کا نام شامل کیا ہے، ان میں غلام یاسین بھیو جو 52 مقدمات میں ملوث ہے، کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
41 مقدمات میں مطلوب کاشف ابڑو عرف انور علی کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی، 22، 22 مقدمات میں مطلوب اکبر علی بھیو اور نذیر احمد بھیو کے سروں کی قیمت بھی 1، 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
21 مقدمات میں مطلوب مجاہد جمالی میرانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے، 14 مقدمات میں مطلوب محمد خان ملاح کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے اور 13 مقدمات میں مطلوب ممتاز علی بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔