جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاک بھارت ڈاگ فائٹ: ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بھارت ڈاگ فائٹ کے بعد پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے پاک بھارت گشیدگی کے دوران بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی اور پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے۔

گوگل ٹرینڈز پر ‘Aurangzeb’ نام کی تلاش نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کے دوران کسی بھی شخصیت سے متعلق سب سے زیادہ سرچ کا ریکارڈ بنالیا، ائیر وائس مارشل کا مخصوص انداز ان کی مقبولیت کا سبب بنا۔

اورنگزیب احمد جو پی اے ایف کے سرکاری ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنے جب انہوں نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائیوں پر نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز میں گفتگو کی ، صارفین کو ان کا مزاح سے بھرپور انداز خوب پسند آیا۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک کلپ وائرل ہوئی ، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ جہاں سے پچھلے روز چھوڑی تھی، وہیں سے بات شروع کروں گا یعنی پاک فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ صفر 6 صفر رہا۔

ان کا یہ بیان پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے 6 طیاروں کی تباہی کے لیے دیا گیا تھا جن میں 3 رافیل، ایک SU-30، ایک MiG-29، اور ایک ڈرون شامل تھے۔

مزیدپڑھیں : بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی ، مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

پاکستانیوں نے اورنگزیب احمد کے علاوہ گوگل پر "اسلام آباد ایئرپورٹ” ، "JF-17 Thunder”، "DG ISPR” اور اور "Shivangi Singh” کو سرچ کیا۔

دوسری جانب ہندوستان میں، "آپریشن سندھور” اور "ماک ڈرل” جیسی اصطلاحات گوگل پر سرفہرست رہیں ، جنہں بالترتیب 50 لاکھ اور 10 لاکھ بار سرچ کیا گیا جبکہ "IMF”، "DGMO”، "Flight Radar 24″، اور "S-400” بھی ٹرینڈ میں تھے۔

خیال رہے اورنگزیب احمد پاک فضائیہ کے اعلیٰ ترین افسروں میں سے ایک ہیں ،ان کو 1992 میں جنرل ڈیوٹی پائلٹ برانچ میں کمیشن دیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے فائٹر اسکواڈرن اور آپریشنل ایئر بیس دونوں کی کمانڈ کی۔

ان کی بین الاقوامی خدمات میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کی سعودی عرب میں کنٹیجینٹ کمانڈر کی حیثیت سے قیادت کرنا شامل ہے، انہوں نے بیجنگ سے ملٹری آرٹس میں پہلی ماسٹرز اور پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ایک اور ڈگری حاصل کی۔

حال ہی میں اے وی ایم اورنگزیب نے ہندوستان-پاکستان تنازعہ کے دوران بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی، میڈیا بریفنگ کی قیادت کی جہاں انہوں نے پاکستان ایئر فورس کے تیز اور موثر ردعمل پر روشنی ڈالی، جس میں کئی ہندوستانی جیٹ طیاروں کو مار گرانے کے دعوے بھی شامل تھے، جن کی تائید ثبوت کے ساتھ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں