اشتہار

عازمین حج چار اشیاء اپنے ساتھ نہ لائیں، سعودی حکام کی ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ہوائی سفر کے دوران عازمین حج کو چار چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی۔

وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مقدس سفر کرنے والے مسافروں کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روک دیا ہے۔

وزارت نےاپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرایک انفوگرافک میں چار اشیاء کی نشاندہی کی ہے جو ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت ممنوع ہیں۔

- Advertisement -

ان چیزوں میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، بے تربیت اور پیک نہ کیا گیا مواد اور کپڑے میں لپٹا ہوا سامان شامل ہے۔

عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

واضح رہے کہ پاکستان سے مختلف پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے743 سے 327عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں