ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اس عید میں عوام ایک دوسرے سے گلے نہ ملیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس عید میں عوام ایک دوسرے سے گلے نہ ملیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران 50 اموات سب سے زیادہ ہیں۔

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صورت حال کو سامنے رکھ کر لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی،لاک ڈاؤن میں نرمی لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کی گئی،کیسز،اموات میں اضافہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران ہوا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں مساجد کے لیے ایس او پیز پر کچھ عمل ہوا کچھ نہیں ہوا،جمعتہ الوداع کے موقع پر بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے،کوشش کریں جمعتہ الوداع سمیت دیگر نماز گھر پر ادا کریں، 50 سال سے زائد عمر کے لوگ مساجد میں نہ جائیں۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ عوام، مارکیٹس،شاپس، ٹرانسپورٹ کے لیے ایس اوپیز بھی سامنے رکھے گئے،کرونا کے کیسز میں اضافے کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیں،سماجی فاصلہ نہیں رکھیں گے تو آئندہ دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ نماز عید کے موقع پر ایس او پیر کا خیال رکھیں اور بہتر ہے نماز گھر پر ہی پڑھیں، اس عید پر گلے نہ ملیں اور دور رہ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں