اشتہار

پشاور واقعہ پر حکومتی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور دہشت گرد حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ، حکومتی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پشاور دہشت گردحملے کی تحقیقات حکومت نے شروع کی ہیں، دہشتگرد حملے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے تعاون کی توقع کرتا ہے، دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ امیدکرتےہیں کوئی ملک اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا اور عبوری افغان حکومت بین الاقوامی کمیونٹی کےساتھ اپنےوعدےپورےکرےگی۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پشاور واقعہ پر حکومتی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

پاک افغان تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک جیسے خطرات کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک اپنی خارجہ پالیسی ہے ہم روس سمیت تمام ممالک سےاچھے تعلقات کی خواہش مند ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں