جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے اس کے نتائج بہت بھیانک ہونگے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ، فیصلوں کو نہ ماننا سیاسی موت کو دعوت دینا ہے، قانون پارلیمنٹ کا کام ہے اور اس کی تشریح سپریم کورٹ کرتی ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئین میں 90 دن کے اندر الیکشن لازمی ہیں، من پسند کے فیصلوں کی گنجائش نہیں، صرف آئین کا احترام ہے، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بحال بھی کیا تھا اور گھر بھی بھیجا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سپریم کورٹ کا جو مقام ہے پاکستان میں اسکی توہین کی جارہی ہے، آج جنگل کے قانون کا یا قانون کی بالادستی کا فیصلہ ہوجائے گا، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور ریاستی ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ غریب مہنگائی بیروزگاری سے مر رہا ہے اور حکمران نیرو کی بانسری بجا رہے ہیں، اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے، استحقاق کمیٹی میں ججز کو بلانےکی بات کرنا ٹکراؤ کی علامت ہے، میرے نزدیک اسکے نتائج بہت بھیانک ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں