راولپنڈی: گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں مادرِ وطن کا دفاع کرنے اور جام شہادت نوش کرنے والے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، عسکری حکام، غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقسیم اعزازات کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے، علاوہ ازیں اس پروگرام میں عسکری حکام، غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں اور افسروں کو عسکری اعزازات سے نوازا، تقریب میں 32 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
دو افسران کو تمغہ جرات اور 33 افسرا و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 4 افسروں و جوانوں کو یو این میڈل بھی دیا گیا، شہدا کے اعزازات اہل خانہ نے وصول کیے۔
مزید پڑھیں: جی ایچ کیو: فوجی جوانوں میں اعزاز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب
واضح رہے کہ 6 اپریل کو آپریشنز میں میں بہادری کی داستان رقم کرنے والے فوجی جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے تھے، اس موقع پر 3 افسروں اور 21 جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا تھا جبکہ شہدا کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کیے تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 76 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، اور 110 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ 76 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، اس موقع پر ملٹری کور کمانڈر راولپنڈی نے شہدا کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک میں قربانیوں کے ذریعے امن قائم کیا، بہادر جوانوں نے کامیاب آپریشن کے ذریعے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا۔