اشتہار

مفادعامہ کے پیغامات چلانے پراے آروائی نیوز کے لیے پہلا ایوارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاشرے میں بہتری کے لیے اے آر وائی نیوز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوان صدر میں اے آر وائی نیوز کو ایوارڈ دیا گیا ہے، حاجی عبدالرؤف نے ایوارڈ وصول کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور صحافیوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر خاتونِ اول ثمینہ عارف علوی، چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا بھی تقریب میں موجود تھے۔

- Advertisement -

تقریب میں عوامی آگہی کے پیغامات میں سب سے زیادہ ایئر ٹائم کے ساتھ اے آر وائی نیوز کو پہلی پوزیشن کے اعزاز سے نوازا گیا،، مذکورہ ایوارڈ گروپ وائس چیئرمین حاجی عبدالرؤف نے وصول کیا۔

اے آروائی نیوز کو یہ ایوارڈ رواں سال کی پہلی سہ ماہی ( جنوری تا مارچ) میں 7560 منٹ تک پبلک سروس میسج یا مفاد عامہ کے پیغامات چلانے پر دیا گیا ہے۔

Image may contain: 2 people, people standing and wedding

اسی حوالے سے دوسرا ایوارڈ ڈان نیوز کو دیا گیا ہے جس نے اسی دورانیے میں 7440 منٹ مفاد عامہ کے پیغامات چلائے جبکہ تیسرا ایوارڈ جی این این کو دیا گیا ہے جس کا دورانیہ 6660 منٹ رہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوامی آگہی کے پیغامات کی عوام تک رسائی میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہیں، معلومات کی جلد اورفوری فراہمی سے قوم سازی کے عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے۔

Image may contain: 4 people, text and indoor

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اطلاعات کی رسائی کا اہم ذریعہ ضرور ہے مگر یہاں بری خبر زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں