جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

کرونا ہیروز کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے ہیروز کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کو وِڈ نائنٹین کی وبا میں جاں فشانی سے خدمات انجام دینے والے ہیروز کو حکومت پنجاب کی جانب سے ایوارڈز دیے جائیں گے، یہ ایوارڈز تقریب گورنر ہاؤس میں آئندہ ہفتے منعقد ہوگی۔

گورنر پنجاب کی جانب سے کرونا ہیروز کو عشائیہ بھی دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ کرونا بحران کے ہیروز کو شان پاکستان ایوارڈ سے نوازا جائے گا، 27 اکتوبر کو منعقد ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔

- Advertisement -

چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں کرونا ہیروز وال کا افتتاح بھی اسی دن کیا جائے گا، اس بحران کے دوران کام کر نے والوں کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 14 افراد جاں بحق

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے قرآن باغ کے حوالے سے بھی خوش خبری سنائی، کہا گورنر ہاؤس میں ایک باغ بنا رہے ہیں، جس میں وہ پھل پودے لگائے جائیں گے جن کا قرآن پاک میں ذکر آیا ہے۔

خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں