مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کا گزشتہ 80 سال سے زائد عرصے سے متواتر طواف کرنے والے خوش نصیب عوض الحربی انتقال کر گئے۔
مکہ مکرمہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شیخ عوض الحربی کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور انہیں حدود حرم کے قبرستاب میں سپرد خاک کیا گیا۔
واضح رہے کہ شیخ عوض الحربی وہ خوش نصیب شخصیت ہیں جنہیں اللہ تعاالیٰ نے یہ شرف بخشا کہ انہوں نے گزشتہ 80 سال سے زائد عرصہ متواتر طواف خانہ کعبہ کرتے ہوئے گزارا۔