پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

کے ایل راہول کے بعد اکشر پٹیل نے بھی شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی اداکارہ اتھیا شیٹی سے شادی کے بعد کرکٹر اکشر پٹیل نے بھی شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر اکشر پٹیل اور میہا پٹیل گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تقریب میں قریبی عزیز اور ساتھی کرکٹرز نے شرکت کی۔

اکشر نے اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر میہا پٹیل سے شادی کی ہے جو ماہر غذائیت ہیں۔

In Pictures] Axar Patel ties the knot with Meha Patel in Vadodara – United  States KNews.MEDIA

کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اکشر کے والد راجیش پٹیل نے کہا کہ یہ ہر باپ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے یا بیٹی کی شادی دیکھیں میں بیٹے کی شادی پر بہت خوش ہوں۔

In Pics: Axar Patel ties the knot with Meha Patel in Vadodara - News Live

انہوں نے بتایا کہ اکشر اور میہا دس سال سے دوست ہیں ان کے مصروف شیڈول کی وجہ سے ہم شادی کی تاریخ طے نہیں کرسکے تھے۔

واضح رہے کہ اکشر اور میہا کی منگنی گزشتہ برس جنوری میں ہوئی اور ایک سال کے بعد دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

Axar Patel Married To Meha Patel In Vadodara indian all rounder marry long  time girlfriend

یاد رہے کہ اکشر کو بی سی سی آئی نے حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے چھٹی دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں