ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیل کے میزائل حملے میں شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ صیہونیو ں نے یہ عمل کرکے ہمیں اسے سخت سزا دینے کے لئے بنیاد فراہم کردی ہے۔
اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی حملے پر شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیں گے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے کاحساب دینا پڑے گا، ایران اپنی علاقائی سالمیت اورعزت کا دفاع کریگا، دہشت گرد حملہ آور اپنے بزدلانہ اقدام پر پچھتاوا کریں گے۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران قابل فخر ساتھی اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسردہ ہے، کل اسماعیل ہنیہ کیساتھ فتح کانشان بلند کیا آج انہیں کندھوں پر اٹھانا پڑ رہا ہے، ایران اور فلسطین کے درمیان رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔