لاہور : سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر رہنما سردار ایاز صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جو مثبت آیا ہے، احباب سے دعا کی التماس کرتا ہوں، رپورٹ آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
سردار ایاز صادق نے پیغام کا اختتام سورۃ انشراح کی آیت پر کیا گیا، بے شک مشکل کے بعد آسانی ہے۔
My test results are in and unfortunately I have tested positive for COVID-19. Need your prayers as I self quarantine. May Allah keep each one of us in His protection.
"Verily, after hardship there is ease.”— Sardar Ayaz Sadiq (@AyazSadiq122) June 12, 2020
یاد رہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے اور تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت کئی اراکین اسمبلی میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔