جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی کی پی ٹی آئی کو مذاکرات سے خود کو الگ کرنے کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات سے خود کو الگ کرنے کی پیشکش کردی اور کہا ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا میرا مینڈیٹ ہے اور نہ ذمہ داری۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی تنقید پر اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جواب دیتے ہوئے کہا اسپیکر آفس سے رابطے پر مثبت جواب نہ دینے کے بیانات افسوسناک ہیں ، میرے دروازے سب کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر چاہتے ہیں کہ وہ مذاکراتی عمل سے نکل جائیں تو وہ تجویز پر غور کے لیے تیارہیں۔

- Advertisement -

اسپیکرقومی اسمبلی کی مذاکرات سے خود کو الگ کرنے کی پیشکش پر پی ٹی آئی چیئرمین، بیرسٹر گوہر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم چاہتےہیں کہ ایاز صادق مذاکراتی عمل کوجاری رکھیں، انھوں نے کوشش کی کہ ہرصورت مذاکرات کامیاب ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں چاہیں گے وہ خود کو مذاکراتی عمل سےالگ کریں، مذاکرات کی کامیابی کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ہی اہل ہیں۔

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی

بیرسٹرگوہر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے الزامات پر لاعلمی کا اظہار کیا اور کہ نہیں معلوم کن رہنماؤں نے اسپیکر کیخلاف بیانات دیے۔

خیال رہے بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ، بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ بانی نےمطالبات تحریری طورپر حکومت کو دینے کی اجازت دے دی ہے، آئندہ اجلاس میں مطالبات تحریری شکل میں دیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں