اسلام آباد : وفاقی وزیر ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان دے دیا گیا، ایاز صادق کو اعظم نذیر تارڑ کی جگہ وزیر قانون بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان دے دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ایاز صادق کے پاس وزارت اقتصادی امور کا قلمدان بھی رہے گا ، ایاز صادق کو اعظم نذیر تارڑ کی جگہ وزیر قانون بنایا گیا ہے۔
- Advertisement -
یاد رہے گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
نذیرتارڑ نے صدر پاکستان کو اپنے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ بھجوایا تھا ، جس میں کہا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہوں، بعد ازاں صدر مملکت نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔