لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مخالفین جو وزیراعظم کا استعفی مانگ رہے ہیں، انہے معلوم ہے اگروزیراعظم نے مدت مکمل کر لی تو ان کو آئندہ الیکشن میں موقع نہیں ملے گا.
تفصیلات اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ اپنی سیاسی بقاء کے لئے وزیر اعظم کا استعفی مانگ رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفی کے معاملے پر ایک ساتھ ہیں، لیکن اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اس پر متفق نہیں ہے.
ضمنی انتخابات NA-122 لاہور کے حوالےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اپنے آپ کو صحیح سمجھتے ہیں تو عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں۔
یاد رہے پاناما لیسکس کرپشن معاملے پر وزیراعظم اور ان کا خاندان الزامات کی زد میں ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے پانامالیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا تھا، لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کا استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفی کے معاملے پر متحد نہیں ہیں۔