تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پی ڈی ایم استعفےدے کر گھر نہیں بیٹھےگی ، ایازصادق

لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ (ن) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو استعفےآئینگےتوپارلیمنٹ نہیں چلےگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کس نے وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی بات کی، جس نےبھی یہ بات کی اس نے پارٹی کی خدمت نہیں کی۔

ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ کی دونوں طرف کھیلنے کی بات کرنے والوں کوسوچنا چاہیے کہ وہ کدھر کھڑےہیں، مجھےتو وکٹ کی دونوں طرف کوئی کھیلتا نظر نہیں آتا، جس نے یہ بات کی وہ خود ہی کھیل رہا ہو گا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فیصلہ کن مرحلے میں ہیں اگلے مرحلےمیں لانگ مارچ اور استعفے آئینگے، ڈیڑھ سو استعفےآئینگےتوپارلیمنٹ نہیں چلےگی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ اب کمزور ہوگئی ہے، لوگ ایسے ہیں جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو قیادت جانتی ہے، مریم نواز نے پارٹی میں جزا اور سزا کی بات کی۔

جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ پارٹی میں کام کرنے والوں کو شکایت تھی جس کا اظہار خواجہ سعد رفیق نے کیا، سعد رفیق کام نہ کرنے والوں کو جانتے تھے اس لیے انہوں نے بات بھی کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کے مطابق سعد رفیق کی بات آگے بڑھاتے مریم نواز نے بھی کہا کہ اب احتساب ہوگا، سعد رفیق کی جگہ کوئی بھی انچارج ہوتا تو ڈیوٹیاں نبھانے کی بات کرتا۔

جاوید لطیف نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اب احتساب ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے لاہور جلسے میں پارٹی کارکنان کی آمد کو لے کر ن لیگی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، گزشتہ روز خبریں گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز نے پارٹی میں احتساب کی بات کی ہے۔

Comments

- Advertisement -