پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ایاز صادق قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صدیق قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو شکست دی۔

قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔ اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوا جس میں ن لیگ کے سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ سنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر کو 91 ووٹ ملے۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر کے انتخاب کے لیے 292 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 291 درست اور ایک مسترد ہوا۔ ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جب کہ ملک عامر ڈوگر  کو 91 ووٹ ملے۔

- Advertisement -

نتیجے کا اعلان ہونے کے بعد نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے ملک عامر ڈوگر سے جاکر ملاقات کی۔ بعد ازاں راجا پرویز اشرف نے نومنتخب اسپیکر سردار ایاز صادق سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہوں نے اپنا منصب سنبھال کر ہاؤس کی کارروائی کو آگے بڑھایا جب کہ اس دوران ایوان میں مینڈیٹ چور کے نعرے بھی وقفے وقفے سے لگتے رہے۔

اسپیکر ایاز صادق نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان اپوزیشن اور حکومت کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا، ملک کی سیاست میں آج تلخیاں آ گئی ہیں جو پاکستان کیلئے نقصان دہ ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم سب مل کر قومی اتفاق رائے پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی تنقید سننے کا حوصلہ رکھیں، مجھے تمام معزز ارکان کی صلاحیتوں کا پورا بھروسہ ہے، پاکستان ہیں تو ہم ہیں پاکستان ترقی کرے گا تو ہم کرینگے، پوری کوشش ہوگی کہ حکومت اور اپوزیشن میں تفریق نہ کروں اور میری طرف سے کسی کی عزت میں کمی نہیں آئیگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں