اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عوام اب عمران خان سے تنگ آگئے ہیں، دھرنوں‌ سے فقط ملک کا نقصان ہوا: ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ایسا نگران وزیراعظم ہوگا، جس کا کسی جماعت کی طرف جھکاؤ نہ ہو.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو ہر بات پر کہتے ہیں کہ دھرنا دیں گے اورلانگ مارچ کریں گے، مگر لانگ مارچوں کا کیا ہوا، ہم نےدیکھ لیا، صرف ملک کانقصان ہوا۔

[bs-quote quote=”نوازشریف کا کہیں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، واجد ضیا کے بیانات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کیس کس کی طرف جانے والا ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ایاز صادق”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےقانون کےمطابق حلقہ بندیاں کرنے کی کوشش کی، 18ویں ترمیم پرتمام جماعتوں میں اتفاق ہوا تھا.

انھوں نے عمران خان کے دورہ لاہور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکاری پہلے بھی آیا تھا، شکار ہو کر چلا گیا تھا، عوام اب عمران خان سے تنگ آگئے ہیں، ان کی جلسے میں‌ اب کتنے لوگ ہوتے ہیں، سب جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کہیں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، واجد ضیا کے بیانات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کیس کس کی طرف جانے والا ہے، سیاسی فیصلہ نہ توعوام نے پہلے مانا تھا، نہ تو اب مانیں گے، شیرجہاں مرضی ہو، وہ شیرہی ہوتا ہے.

ایاز صادق نے کہا کہ یقین ہے کہ الیکشن وقت پرہوگا، ن لیگ کی پھر حکومت بنے گی، بجلی کی طرح گیس کامسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنگران وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے، نگرانی وزیراعظم کے پاس حکومتی مشینری کے استعمال کا اختیار نہیں ہوگا،18ویں ترمیم سب کے رائےاورمشورے سے کی گئی تھی۔


الیکشن وقت پر ہوں‌ گے، پارٹیاں بدلنے والوں کا انجام اچھا نہیں ہوتا: ایاز صادق


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں