منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شہبازشریف اوربلاول بھٹو نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت پربات کی، ایازصادق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فرمایا تھا کہ 90 دن میں بدعنوانی ختم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہبازشریف اوربلاول بھٹو نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت پربات کی، رویے ٹھیک ہوئے تومیثاق معیشت پاکستان کے لیے بہتر ہوسکتا ہے، اگر رویہ ٹھیک نہ ہوا تو ایک میز پہ بھی نہیں بیٹھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فرمایا تھا 90 دن میں بدعنوانی ختم کریں گے، بدعنوانی ختم نہیں ہوئی ہے لیکن بڑھ گئی ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومتی اراکین کفایت شعاری کی بات کرتے ہیں، وزیراعظم نے 45 کروڑ ہیلی کاپٹرکے لیے رکھے ہیں، ہم لیں تو پروٹوکول اوروہ لیں تو سیکیورٹی ہے۔

سنہری دورمیں پاکستان کی قسمت کیوں نہیں جاگی، فرخ حبیب

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ایک وقت آتا ہے ملک میں ایک خاندان کا سنہری دورشروع ہوتا ہے، ایک اتفاق فاؤنڈری شروع ہوتی ہے، اس سنہری دورمیں جدہ میں اسٹیل ملزلگ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سنہری دورمیں قوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا، قرض اتارو ملک سنوارو اوراتفاق فاؤنڈری بچاؤ بھی کہا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وہ سنہری دورشریف فیملی کے علاوہ کسی کے لیے نہیں تھا، 28 کروڑبیرون ملک علاج پر ، 80 کروڑجاتی امرامیں دیوار پرخرچ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں