جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

متنازع خبر کا معاملہ جلد منطقی انجام تک پہنچ جائے گا، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث پاکستان میں مزید کوئلے پرچلنے والے پاور پلانٹ نہیں لگائے جائیں گے، آرمی چیف ابھی ریٹائر نہیں ہوئے نئے چیف کا فیصلہ انکی ریٹائرمنٹ سے قبل کر لیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیشِ نظر آئندہ پاکستان میں کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اسی لیے کوئلے سے چلنے والے توانائی کے مزید مراکز قائم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایک صحافی کی جانب سے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ابھی ریٹائر نہیں ہوئے ہیں تا ہم ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے آرمی چیف کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا مسائل کشمیر میں بھارتی مظالم اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی انتہاپسندی ہے جس کا شکار عام شہری بن رہے ہیں۔

قومی سلامتی سے متعلق حساس خبر کو شائع کرنے کے حوالے سے تحقیقات کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیوز گیٹ اسکینڈل کے معاملے پرکمیٹی بن گئی ہے کچھ دیر انتظار کر لیا جائے سب سامنے آجائے گا۔

سردار ایاز صادق نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ظفر علی شاہ ن لیگ کے کارکن کی حیثیت سے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں ایسی باتیں کر رہے ہیں یہ پارٹی کا موقف نہیں ہے۔

واضح رہے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما ظفر علی شاہ نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی اور متبادل وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے پارٹی میں جاری چہ مہ گوئیوں کا انکشاف کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں