پیر, جون 9, 2025
اشتہار

ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سیاسی درجہ حرارت مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور پارلیمنٹ بھی اس کی لپیٹ میں ہے ایسے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری کے بعد تناؤ جاری ہے اور اراکین کی جانب سے اسے توہین پارلیمنٹ قرار دیتے ہوئے اسپیکر کے کردار پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی آنے والے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے براہ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ بھی ان لوگوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ جو کچھ ہوا، یہ ہمارے ساتھ نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ساتھ ہوا ہے۔

اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جو کارروائی ہوئی اور اسپیکر قومی اسمبلی کے علم میں تھی۔

اس موقع پر اایاز صادق نے قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی باتوں سے لگتا ہے کہ جیسے میں ذمہ دار ہوں۔ اب مجھے سوچنا پڑے گا کہ اس نشست پر رہنا ہے یا نہیں۔

 

تاہم اس کے بعد ایاز صادق اپنی نشست پر ہی رہے اور ایسا کوئی تاثر نہیں ملا کہ وہ اسپیکر شپ کسی اور کے حوالے کر کے ایوان سے جانا چاہ رہے ہوں۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا، رکاوٹیں عبور کر کے پہنچیں گے۔ ٹکراؤ نہیں چاہتے، لیکن اگر حالات یہی رہے تو پھر ٹکراؤ کا راستہ ہی بچتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں