ڈرامہ سیریل ’اے عشقِ جنون‘ نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے، شائقین منتظر ہیں کہ راحم ایمن سے شادی کرے گا یا نہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل اے عشقِ جنون آج کل ناظرین کا پسندیدہ ڈرامہ بنا ہوا ہے، اس میں شائقین راحم علی نواز (شہریار منور) کی اداکاری کو کافی پسند کررہے ہیں، ڈرامے کی 17ویں قسط میں راحم کو ایمن کی بیل کرواکر اسے گھر چھوڑتے دکھایا گیا ہے۔
بزنس مین علی نواز اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے ایمن حفیظ کو گرفتار کروا دیتا ہے جس پر راحم اپنے باپ سے خفا نظر آتا ہے اور جاکر اسے پولیس سے چھڑوا لاتا ہے۔
اس دوران راحم ایمن اور اس کے باپ کو گھر چھوڑنے آتا ہے اور محلے کے لوگ جمع ہوجاتے اور ایمن کی فیملی کو گھر چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں، ایسے میں ایمن کا بہنوئی راحم سے کہتا ہے کہ کیا تم ایمن سے شادی کرو گے۔
اس بات پر راحم تھوڑا سوچتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اگر میرے شادی کرنے سے ایمن کی فیملی کی عزت بچ جاتی ہے تو میں اس سے شادی کرنے کو تیار ہوں۔
اے آر وائی کی اس ڈرامہ سیریل کے ویوز بھی ملین میں جارے ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سعدیہ اختر نے تحریر کی ہے۔
اے عشقِ جنون کو سکس سگما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد، ماہ نور حیدر، محمد احمد، سہیل سمیر، شبیر جان، ارسا غزل، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔