بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

شریف خاندان مجھے 7 سال سے عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے، چیف جسٹس فریاد سنیں، عائشہ احد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حمزہ شہباز کی منکوحہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ شریف خاندان مجھے سات سال سے عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے، چیف جسٹس فریاد سنیں، اس خاندان کا ظرف ہے کہ عورتوں پر ظلم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ احد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اسے سات سال سے عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے۔

عائشہ احد کا کہنا تھا کہ وہ حمزہ شہباز پر کوئی بات نہیں کرینگی، اس خاندان کا ظرف ہے کہ عورتوں پر ظلم کرتا ہے، معلوم نہیں اس خاندان نے اس کی طرح اور کتنی خواتین پر مظالم ڈھائے ہیں، چیف جسٹس فریاد سنیں اور ازخود نوٹس لیں۔

- Advertisement -

عائشہ احد ملک کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا اور پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


مزید پڑھیں : مجھے کچھ ہوا توحمزہ شہباز ذمہ دارہوں گے،عائشہ احد


یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے اور مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے اپنی جان کو خطرات کے پیش نظر ایس پی سیکیورٹی کو درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز نے میرے پیچھے غنڈے لگا دئیے ہیں، مجھے کچھ ہوا توحمزہ شہباز ذمہ دارہوں گے۔

خیال رہے کہ حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے پی ٹی آئی کی رہنماء یاسمین راشد اور فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2010 میں‌ حمزہ شہباز نے مجھ سے شادی کی تھی اور جھوٹ بولا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں لیکن بعد ازاں وہ مجھ سے شادی کرنے ہی سے مُکر گئے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنے لیے انصاف کی اپیل کرچکی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں