بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے،چیف جسٹس پاکستان زندہ باد،عائشہ احد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حمزہ شہباز کی منکوحہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا کہ آج انصاف کابول بالا ہواہے،چیف جسٹس پاکستان زندہ باد، مجھے امید ہے عدلیہ مجھے انصاف دے گی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج میرے ملک کی عدلیہ آزاد ہے،مجھے امید ہے عدلیہ مجھے انصاف دے گی۔

عائشہ احد کا کہنا تھا کہ ساڑھے7سال بعد حمزہ شہباز کے خلاف مقدمے کا حکم دیا گیا، آئی جی پنجاب کو عدالت نے حکم دیا مقدمہ درج کریں، حمزہ شہباز، مقصود بٹ، ذوالفقار چیمہ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے ، آج انصاف کابول بالا ہوا ہے،چیف جسٹس پاکستان زندہ باد۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس نے عائشہ احد پر تشدد اور مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کیخلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ آگاہ کیا جائے مقدمہ درج نہ کرنے والے اہلکار کون ہیں۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کوعائشہ احد کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عائشہ احد کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ 6 جون تک پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں