جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد نے اپنا بیان نیب میں جمع کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عائشہ احد ملک نے نیب لاہور میں حمزہ شہباز شریف کے خلاف کیس میں اپنا بیان نیب میں جمع کرا دیا، جس میں کہا نیب نے ماڈل ٹاون میں موجود جس پلاٹ سے متعلق جواب طلب کیا ہے اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کے خلاف نیب میں زیر تفتیش کیس میں اہم پیش رفت ہوئی، عائشہ احد ملک نے نیب لاہور میں حمزہ شہباز شریف کے خلاف کیس میں اپنا بیان نیب میں جمع کرا دیا۔

عائشہ احد ملک نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری جواب نیب لاہور میں جمع کرایا۔

- Advertisement -

عائشہ احد نے اپنے بیان میں کہا نیب لاہور نے ماڈل ٹاون میں موجود جس پلاٹ سے متعلق جواب طلب کیا ہے اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

نیب نے عائشہ احد سے سوال کیا تھا کہ عائشہ احد کے والد ملک عبد الاحد نے ماڈل ٹاون سوسائٹی میں موجود پلاٹ نمبر نائن بی 2014 میں محمود الحسن بٹ کو منتقل کیا۔

عائشہ احد سے پوچھا گیا نیب لاہور حمزہ شہباز شریف کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے شک ہے کہ ماڈل ٹاون کا پلاٹ بھی منی لانڈرنگ سے خریدا گیا، ماڈل ٹاون سوسائٹی سے متعدد بار پلاٹ کا پلاٹ فراہم کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن سوسائٹی انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی۔

ائشہ احد نے نیب کو جواب دیا کہ نیب لاہور کے پاس اختیار موجود ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ سوسائٹی سے ریکارڈ حاصل کرے اور ہمیں بھی ریکارڈ کی تفصیل مہیا کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں