بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مینار پاکستان پر بد سلوکی واقعہ، عائشہ اکرم نے مزید ملزمان کو شناخت کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی کے معاملے پر گرفتار 104 ملزمان میں سے مزید دو کی شناخت ہوگئی، متاثرہ عائشہ اکرم نے شناخت کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی اور ہراسانی کے واقعے میں ملوث مزید دو ملزمان کی شناخت ہوگئی جب کہ تین ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے مزید دو کی شناخت ہوئی، کیس میں شناخت کیے گئے ملزمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

عائشہ اکرم نے پولیس بیان میں کہا کہ واقعے میں کل 12 سے 15 ملزمان شامل تھے۔

پولیس کے مطابق جن ملزمان کی شناخت ہوئی ہے ان کے نام شہریار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد اور افتخار ہیں جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے بعد عائشہ اکرم ان کی شناخت کریں گی۔

پولیس نے کہا کہ کیس کے 96 ملزمان سے متعلق شواہد موجود ہیں، پانچ کو عائشہ اکرم نے شناخت کیا جب کہ تین ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

گریٹر اقبال پارک بد سلوکی واقعہ، عائشہ اکرم نے 12ملزمان کو شناخت کر لیا

خیال رہے کہ 14 اگست کو اپنے دوست کے ہمراہ مینار پاکستان جانے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو سیکڑوں اوباش نوجوانوں نے مسلسل ڈھائی گھنٹے تک ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں