اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

چوہدری شجاعت سے متاثر ہوکر ان کی شاگردی اختیار کررہی ہوں، عائشہ گلالئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عائشہ گلا لئی نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا چوہدری شجاعت سے متاثر ہوکر ان کی شاگردی اختیار کررہی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئی ، چوہدری شجاعت ، چوہدری سرور اور چوہدری شافع نے عائشہ گلالئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ملک بھر میں یوم تکریم شہدا منایا جارہا ہے، پاکستان کے بہادر بیٹوں کو قربانیاں دینے پرخراج عقیدت پیش کرتی ہوں، شہدا کے اہل خانہ ہماری دعاؤں میں ہیں اور بہادر بیٹوں کی مائیں ،بہنیں اوربیٹیاں بھی بہادر ہیں۔

- Advertisement -

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس کی محافظ پاک فوج ہے،آپ کے بیٹے شہید ہوگئے مگر پاکستان کا ہربچہ آپ کا بچہ ہے، پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے اورسپاہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 2017میں جو باتیں کہیں وہ قدرت آج ثابت کررہی ہے، پی ٹی آئی میں شخصیت کیلئے نئے روشن پاکستان کیلئے گئےتھے لیکن اب بانی پاکستان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتی ہوں۔

چوہدری شجاعت کے حوالے سے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت ایک تجربہ کار سیاست ہیں، ان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ، انھوں نے ذاتی اقتدار،کرسی کیلئےسلامتی کو خطرے میں نہیں ڈالا۔

انھوں نے مزید کہا چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا، چوہدری شجاعت سے متاثر ہوکر ان کی شاگردی اختیار کررہی ہوں، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے باوجود ان پر کرپشن پر الزام نہیں لگا۔

پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے نے 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس دن دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔

عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی رہنما اورورکرز سے درخواست کی کہ مسلم لیگ میں آئیں اورملکی ترقی میں حصہ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں