جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف سے منحرف ہونے والی خاتون رہنماء عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے، عمران خان پاکستان میں مغربی کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور کارکنان کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سابق خاتون رہنما نے کہا کہ قیادت کے رویے سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، ٹکٹ کی تقسیم میں ابھی 10 ماہ کا وقت ہے، مجھے ٹکٹ نہیں چاہے اور نہ ہی اس کی خواہش مند ہوں، لوگ تحریک انصاف میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے شمولیت اختیار کررہے ہیں جبکہ میں آج چھوڑ رہی ہوں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی میں خواتین کو بہت عزت دی جاتی ہے، عمران خان نے پارٹی مٹینگ کے دوران بے نظیر بھٹو شہید کے بارے میں وہ نہایت قابل افسوس ہیں اور میں نے اُس کے بعد ہی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

پڑھیں: پی ٹی آئی کوالوداع کہہ رہی ہوں، تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، عائشہ گلالئی

عائشہ گلالئی نے کہا کہ شیری مزاری خارجہ پالیسی کے معاملے پر اسمبلی میں کسی کو آواز نہیں اٹھانے دیتیں، خیبرپختونخوا حکومت سے وزیراعلیٰ کے رشتے دار فیض یاب ہورہے ہیں انہوں نے صوبے کے تمام کنٹریکٹ اپنے کزنز میں تقسیم کیے تاہم جب کرپشن کے ثبوت لے کر عمران خان کے پاس گئے تو انہوں نے تمام ثبوت اپنے پاس رکھ لیے۔

تحریک انصاف چھوڑنے والی خاتون رہنماء نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت سے جہانگیرترین کو ٹھیکے مل رہے ہیں جن سے عمران خان کا باورچی خانہ چل رہا ہے اس لیے تحریک انصاف میں ہیلی کاپٹر والے لوگوں کو عزت دی جاتی ہے جبکہ عام کارکن کسی گنتی میں بھی نہیں آتا، پی ٹی آئی کے کارکنان نے ہمیشہ ڈنڈے کھائے جبکہ چیئرمین بنی گالہ میں آرام سے اپنے گھر میں بیٹھے رہے۔

مزید پڑھیں: عائشہ گلالئی نے ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کو چھوڑا، شیریں مزاری

عائشہ گلا لئی نے مزید کہا کہ عمران خان نے اگر اپنی حرکتیں نہیں سدھاریں گے تو پختون عوام اُن کو معاف نہیں کریں گے، تمام اراکین پارلیمنٹ نے خیبرپختونخواہ میں ہونے والی کرپشن پر سوالات اٹھائے مگر چیئرمین کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

تحریک انصاف کی خاتون رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی مٹینگز میں لوگوں کا مذاق بنانے کے طریقے بتاتے ہیں، عمران خان خواتین اراکین کو کہتے ہیں کہ وہ بلیک بیری رکھیں تاکہ میسج ٹریس نہ ہو سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں