اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کو چھوڑا نہ چھوڑوں گی،پارٹی عمران نیازی کی جاگیر نہیں، عائشہ گلالئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نہ چھوڑی ہے نہ میں چھوڑوں گی، تحریک انصاف عمران نیازی کی جاگیر نہیں ہے، ہماراخون پسینا اس پارٹی میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ اداروں کا احترام کرتی ہوں اور کرنا بھی چاہئے، الیکشن کمیشن نے 31اگست کو نوٹس بھیجا، جس پرآج پیش ہوئی، الیکشن کمیشن میں اپنا مؤقف بیان کردیا ہے، 19 ستمبر کو دوبارہ کیس کی سماعت ہوگی۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےوکیل عادت کے مطابق جھوٹ بول رہےہیں، پی ٹی آئی کے ورکرز میرے لئے قابل احترام ہیں، تحریک انصاف نہ چھوڑی ہے نہ میں چھوڑوں گی، کوئی ایک شخص پارٹی نہیں بناتا بہت سے لوگ ملکربناتےہیں۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران نیازی کی جاگیر نہیں ہے، ہماراخون پسینا اس پارٹی میں شامل ہے ، عمران نیازی کو حق نہیں کہ وہ کسی کو پارٹی سے نکالے ، عمران نیازی کی مکاری،جھوٹ ،منافقت کی سیاست نہیں چلےگی، اسپتال کے نام پر خیرات کا پیسہ کھانے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔

پی ٹی آئی کی منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارا سربراہ بننے کے قابل نہیں رہا ، یہ ورکرز اور عوام کی پارٹی ہے کسی کی جاگیر نہیں ، تحریک انصاف میں کارکنوں اور خواتین کی کوئی اہمیت نہیں، این اے120میں بدکردار شخص جلسہ کرنےجارہا ہےعوام نہ جائیں۔


مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن کا نااہلی کا ریفرنس پر عائشہ گلالئی کو نوٹس ،7ستمبرکوجواب طلب


عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس آج سب کرپٹ لوگ موجود ہیں، ان کا وزیراعلیٰ 1کروڑ 86لاکھ روپے سے سوئمنگ پول بنا رہا ہے، عمران خان عید منارہے ہیں،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی کوئی پرواہ نہیں، عید کے تیسرےدن لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مریض مسائل کا شکار تھے، عمران نیازی ڈینگی کے مچھر کے ڈر سے مریضوں کے پاس نہیں جارہے۔

انھوں نے کہا کہ غریبوں کے پیسے سے یہ لوگ وڈیرے اور جاگیردار بنے بیٹھےہیں، وڈیروں،جاگیرداروں،کرپٹ سیاستدانوں کی سیاست نہیں چلےگی، شوکت خانم اسپتال عمران نیازی نہیں عوام کے پیسوں سے بنا ہے، پی ٹی آئی کے ایم این ایز ،ایم پی ایز ان سے ناراض اور میرے ساتھ ہیں، عمران خان وہ ہے جوغریب اورمڈل کلاس کےساتھ بیٹھتا تک نہیں، کوئی غریب عمران خان کی گاڑی کو ہاتھ لگائے تو 10بار دھلواتاہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں پرمظالم پر ہماری حکومت کیوں سورہی ہے، پاکستانی حکومت روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایک فنڈ قائم کرے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں