اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

گلالئی نےعمران خان کی کردار کشی کیلئے5کروڑ روپے لیے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے 5 کروڑ روپے لے کر عمران خان کی کردار کشی کی جس پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے، انہوں اپنی دھواں دار پریس کانفرنس میں حدیبیہ پیپرز مل کیس کھولنے کا مطالبہ اور وزیراعظم خاقان عباسی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ریلو کٹا قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں چیئرمین سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر فواد چوہدری کے ہمراہ خواتین رہنما زرین ضیا، عالیہ حمزہ، یاسمین راشد بھی موجود تھیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف سو فیصد سازش ہورہی ہے، اس قسم کے مزید کردار بھی سامنےآئیں گے، جس کیلئے پورا اسکرپٹ لکھا گیاہے جس میں نواز لیگ، میرشکیل الرحمان سمیت5لوگ ہیں، جن کیلئے پیسوں کی بوریوں کے منہ کھول دیئےگئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر لیڈر اتنا برا تھا تو عائشہ گلالئی کو اس کی دی گئی نشست سے بھی استعفیٰ دے دینا چاہئیے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان کی کردار کشی کے لئے 5 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے قبل پارٹی کو خیر باد کہنے والی خواتین رہنماؤں ملائکہ اور نازبلوچ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہمارے اختلافات تنظیمی تھے، ملائکہ اور نازبلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ ہماری عزت کی ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جےآئی ٹی تفتیش کی ریکارڈنگ اور والیوم ٹین منظر عام پر لایا جائے۔

لقموں سے اندازہ ہوتا ہے کہ معاملہ کچھ اور ہے، زرین ضیا

دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما زرین ضیا نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تردید اور شدید مذمت کرتے ہیں، ان کےالزامات سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے، ان کو کہنا چاہتے ہیں کسی اورپارٹی میں جاکر الزامات نہ لگائیں۔

پی ٹی آئی کے تمام ممبرز فیملی کی طرح کام کرتےہیں، عائشہ گلالئی پشاور این اے ون کا ٹکٹ مانگ رہی تھیں، جس پر عمران خان نے ان کو کہا کہ آپ درست کام نہیں کر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس میں ان کے والد لقمے دے رہے تھے، ان کو والد کے لقموں کی ضرورت کیوں پڑرہی تھی؟ پریس کانفرنس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ معاملہ ہی کچھ اور ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر بھی الزامات لگائے ہیں، پرویزخٹک ہمارے وزیراعلیٰ ہیں ہمیں معلوم ہے کہ وہ کیسےکام کر رہے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے پارٹی کی تمام خواتین کی توہین کی، عالیہ حمزہ

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ممبرکور کمیٹی عالیہ حمزہ نے کہا کہ عمران خان کی گواہی پی ٹی آئی کے علاوہ اور بھی لوگ دے رہے ہیں، چیئرمین میرٹ پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے۔

انجینئر اور کور کمیٹی کا حصہ ہوں ہمیں پارٹی میں عزت دی جاتی ہے، عائشہ گلالئی نے پارٹی کی تمام خواتین کی توہین کی ہے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ گلالئی کہتی ہیں کہ خان صاحب مغربی اقدار لانا چاہتے ہیں، لیکن ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ عائشہ گلالئی صاحبہ آپ کی اپنی بہن بیرون ملک کیسے کپڑے پہنتی ہے؟

گلالئی کو میسج2013میں ملا تو اس وقت پریس کانفرنس کیوں نہ کی، عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی اس ملاقات کی تصاویر منظرعام پر آچکی ہیں، ان تصاویر میں عمران خان کی نظریں دیکھی جاسکتی ہیں، جس میں عمران خان نے ایک مرتبہ بھی ان کو نظر تک اٹھا کرنہیں دیکھا۔

عائشہ گلالئی آپ اس کو دھمکی سمجھتی ہیں تو سمجھیں لیکن آئندہ عمران خان کیخلاف ایسی غلیظ باتیں نہ کرنا،عائشہ گلالئی کو صرف عمران خان کی کردارکشی کے پیسے ملے ہیں، اگر ان کو جہانگیر ترین کےخلاف پیسے ملے تو وہ ان پر بھی الزامات لگادیں گی، ہم خوش نصیب ہیں جوہمیں عمران خان صاحب جیسےلیڈرملےہیں۔

عائشہ گلالئی کےالزامات سے بہت دکھ ہوا ہے، یاسمین راشد

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی پنجاب میں پہلی خاتون جنرل سیکریٹری تھی، عائشہ گلالئی کےالزامات سے بہت دکھ اور تکلیف ہوئی ہے۔

ان کو کسی بھی شخص کی کردارکشی نہیں کرنی چاہئیےتھی، عمران خان صاحب جیسا دوسرا لیڈراس وقت پاکستان میں کوئی نہیں، یاسمین راشد نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے پاس میسج آیاتھا تو اپنا بلیک بیری پہلے دے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں