اداکارہ و میزبان عائشہ جہانزیب نے شادی کے سات سال بعد کینسر کے باعث شوہر کی موت اور دوسری شادی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولیٹ‘ میں ’شگو پھوپھو‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ عائشہ جہانزیب نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا بتایا کہ پہلے شوہر جہانزیب کینسر کے باعث انتقال کرگئے وہ میری پہلی محبت تھی، میری بچپن کی محبت اور میرے گھر والوں کی طرف سے کافی مزاحمت کے بعد ہم نے شادی کی تھی۔‘
عائشہ نے کہا کہ جب ہمیں پیار ہوا اس وقت ہم بچے تھے ایک ساتھ بڑے ہوئے، یہ پہلی نظر کی محبت تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسا لگا جیسے وہ اس دنیا سے چلے گئے تو سب کچھ ختم ہوگیا لیکن مجھے اپنے ساتھ جڑی تین زندگیوں کے لیے خود کو اٹھانا پڑا، اس وقت میرے بچے کافی چھوٹے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ شوہر کی موت کے کئی سالوں بعد والدہ کے کہنے پر دوسری شادی حارث سے کی۔
عائشہ جہازیب نے بتایا کہ ان کا دوسرے شوہر حارث سے کسی خاتون دوست کے توسط سے ٹریولنگ کی غرض سے رابطہ ہوا تھا جو پہلے دوستی اور بعد ازاں رشتے میں تبدیل ہوگیا۔
ان کے مطابق انہوں نے پہلی بار حارث پر فون سے بات کی اور انہیں بھائی بولا، جس پر وہ ناراض ہوگئے اور انہیں کہا کہ وہ آئندہ انہیں بھائی نہ بلائیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ پہلے شوہر کے تین بچوں کے ہمراہ دبئی جانا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے حارث سے ٹکٹس کروانے کی مدد لی اور اسی دوران ان کے درمیان دوستی ہوگئی جو رشتے میں تبدیل ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کرتے وقت ان کے پہلے شوہر کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 10 سال، دوسری بیٹی کی 7 اور سب سے چھوٹی بیٹی کی 5 سال تھی اور بعد ازاں انہیں دوسرے شوہر سے بھی دو بچے ہوئے۔
عائشہ جہانزیب نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے شوہر کے پہلے بچوں کے نام کے ساتھ والد کا نہیں بلکہ دادا کا نام لگا ہوا ہے جب کہ انہوں نے مرحوم شوہر کا نام اپنے ساتھ لگاکر رکھنے کا فیصلہ کیا اور دوسرے شوہر نے بھی خوشی سے اس کی اجازت دی۔