اشتہار

عائشہ عمر نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے عارضی طور پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج شب سے دو ہفتوں کے لیے سب سے رابطہ ختم کررہی ہوں اور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کروں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ ذہنی و جمانی سکون کے لیے دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنا رہی تھیں اور بالآخر اس منصوبے پر عمل کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔‘

- Advertisement -

عائشہ عمر نے لکھا کہ ’اس عرصے کے دوران وہ کسی سے رابطہ نہیں کریں گی، کم کھائیں گی، مطالعہ کریں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔‘

اداکارہ نے کام کے حوالے سے رابطے کے خواہشمندوں کے لیے دو آئی ڈیز بنائی ہیں جبکہ وہ ذاتی رابطوں کے لیے انہوں نے کہا کہ والدہ سے رابطہ کیا جائے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ پرامید ہوں کے آئندہ دو ہفتوں کے دوران نئی عادات اپنانے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔

ayesha omar social media

واضح رہے کہ عائشہ عمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے‘ سے شہرت حاصل کی جبکہ وہ ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’روہا‘ کا کردار نبھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں