تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اسرا بیلگیج کس پاکستانی اداکارہ کو فالو کرتی ہیں؟

سوشل میڈیا پر اداکار ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں اور ان کی تصاویر اور ویڈیو کو پسند بھی کرتے ہیں۔

پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا ہے کہ وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں ترک سیریز ارطغرل غازی کی اداکارہ اسرا بیلگیج (حلیمہ سلطان) انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں۔

عائشہ عمر حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

دوران شو میزبان نے ایک سوال میں عائشہ سے پوچھا کہ کیا واقعی انسٹاگرام پر حلیمہ سلطان نے آپ کو فالو کیا ہوا ہے جس پر عائشہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جی ہاں، پتا نہیں یہ معجزہ کیسے ہوا۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ میں پہلی اداکارہ ہوں جنہیں اسرا نے فالو کیا اور جب انہوں نے مجھے فالو کیا اس وقت وہ کسی اور پاکستانی اسٹار کو فالو نہیں کرتی تھیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اسرا کو نہیں جانتی لیکن انہیں جاننا ضرور پسند کروں گی، وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں جنہیں میں کافی پسند کرتی ہوں اور ان کے کام اور شخصیت کی مداح بھی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید میں نے انسٹاگرام پر کوئی بیان یا تبصرہ کیا ہوگا جو انہیں اچھا لگا ہوگا، اسی لیے انہوں نے مجھے فالو کیا ہے، اصل میں مجھے اس بات کا علم ہی نہیں کہ یہ کیسے ہوا۔

Comments

- Advertisement -