تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’یہ ہماری اپنی حلیمہ سلطان ہیں‘

کراچی: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اُن خصوصی بچوں سے ملاقات کی جنہوں نے گزشتہ روز ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار سے ویڈیو لنک پر گفتگو کی تھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے ’بلبلے‘ میں خوبصورت کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بچوں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نے لکھا ’یہ (تینوں) ہماری اپنی حلیمہ سلطان ہیں‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ان تینوں بچیوں کی ایک روز قبل دیرینہ خواہش پوری ہوئی، جس کے بعد وہ کہہ رہی ہیں کہ اب وہ چاند پر پہنچ چکی ہیں‘۔

تینوں بچیوں کو تصویر میں ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ حلیمہ سلطان ڈرامے میں کائی قبیلے کا لباس زیب تن کیے نظر آئیں تھیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے پاکستان میں مقبول ہونے والے ترکش اداکار اینگین آلتن نے 3 پاکستانی خصوصی بچوں کی خواہش پوری کی۔

اداکار اینگین آلتن نے بچوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کرکے ان کی خواہش پوری کی، میک اے وش فاؤنڈیشن کی جانب سے اینگین آلتن کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔

خصوصی بچوں میں فضا، سدرہ اور سہیل شامل تھے، ارطغرل غازی کو  بچوں کی خواہش پوری کرنے کےلیے  کراچی کا دورہ کرنا تھا مگر کرونا کے باعث ااداکارہ نے براہ راست ملاقات سے معذرت کی۔

Comments

- Advertisement -