بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

عائشہ تاکیہ نے تنقید سے تنگ آکر اہم اقدام اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ سے دوری اختیار کر جانے والی اداکارہ عائشہ تاکیہ نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کے بعد اہم اقدام اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ تاکیہ نے فلم ’ٹارزن‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا تاہم انہیں سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ’وانٹڈ‘ میں جلوہ گر ہونے سے شہرت ملی۔

طویل عرصے سے اسکرین سے غائب ہونے کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے جڑی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

- Advertisement -

پچھلے دنوں عائشہ تاکیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نئے لُک کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ ماضی سے بالکل مختلف نظر آئیں۔ یہی وجہ تھیں کہ ان کے مداحوں کو دھچکا لگا اور وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو پہچاننے میں ناکام رہے۔

حالیہ تصاویر میں بالی وڈ اداکارہ کو نیلی اور گولڈن رنگ کی ساڑھی میں خوب بناؤ سنگھار کے ساتھ دیکھا گیا۔

ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس قدر تنقید کی گئی کہ انہیں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کرنا پڑا اور اب کوئی بھی ان کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

بالی وڈ اداکارہ کئی مشہور فلموں میں نظر آ چکی ہیں جن میں ٹارزن، دل مانگے مور، سوچا نہ تھا، شادی نمبر 1، دور اور پاٹھ شالہ شامل ہیں۔ مداحوں نے ہمیشہ ان کی خوبصورتی اور اداکاری کی تعریف کی لیکن وہ فلم انڈسٹری سے اچانک غائب ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق عائشہ تاکیہ نے شادی کے بعد اسکرین سے دوری اختیار کی۔ انہوں نے 2009 میں کاروباری شخصیت فرحان اعظمی شادی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں