بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

عائشہ تاکیہ کے نئے لُک نے مداحوں کو حیران کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ سے دوری اختیار کرنے والی اداکارہ عائشہ تاکیہ کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

عائشہ تاکیہ نے فلم ’ٹارزن‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا تاہم انہیں سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ’وانٹڈ‘ میں جلوہ گر ہونے سے شہرت ملی۔

طویل عرصے سے اسکرین سے غائب ہونے کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے جڑی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

عائشہ تاکیہ نے پچھلے چند دنوں کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جنہین دیکھ کر ان کے مداحوں کو دھچکا لگا۔ تصاویر اور ویڈیوز پر وہ پہلی نظر میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کو پہچاننے میں ناکام رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Takia Azmi (@ayeshatakia)

حالیہ تصاویر میں عائشہ تاکیہ کو نیلی اور گولڈن رنگ کی ساڑھی میں خوب بناؤ سنگھار کے ساتھ دیکھا گیا۔

تصاویر پر ایک مداح نے ردعمل دیا کہ ’یہ عائشہ تاکیہ نہیں ہو سکتیں‘ جبکہ دوسرے نے لکھا ’مجھے معلوم ہے انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے میں انہیں لیکن پہلی نظر میں پہچان نہیں سکا‘۔

چاہنے والوں میں سے ایک نے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے بچپن کے دنوں میں ان کی فلمیں دیکھتا تھا۔ میری پسندیدہ فلمیں ’دل مانگے مور‘ اور ’ٹارزن‘ ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Takia Azmi (@ayeshatakia)

بالی وڈ اداکارہ کئی مشہور فلموں میں نظر آ چکی ہیں جن میں ٹارزن، دل مانگے مور، سوچا نہ تھا، شادی نمبر 1، دور اور پاٹھ شالہ شامل ہیں۔ مداحوں نے ہمیشہ ان کی خوبصورتی اور اداکاری کی تعریف کی لیکن وہ فلم انڈسٹری سے اچانک غائب ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق عائشہ تاکیہ نے شادی کے بعد اسکرین سے دوری اختیار کی۔ انہوں نے 2009 میں کاروباری شخصیت فرحان اعظمی شادی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں