تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عائشہ عمر کس پاکستانی سیاستدان سے شادی کی خواہشمند؟

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ عائشہ عمر فی الحال تو شادی نہیں کر رہی ہیں تاہم جب کی اور کسی سیاستدان کو چننے کا موقع ملا تو کس سے شادی کریں گی یہ ضرور بتا دیا۔

عائشہ عمر پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہیں جو اب تک درجنوں ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں، ماڈلنگ اور گلوکاری کے ذریعے اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ برسوں سے اے آر وائی چینل پر جاری مزاحیہ سٹ کام ’’بلبلے‘‘ میں ان کا کردار خوبصورت ہر شائق کا پسندیدہ کردار ہے۔

عائشہ عمر نے تاحال شادی نہیں کی ہے۔ ان کی شادی کے حوالے سے میڈیا میں خبریں آئے روز گردش کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں نے ایک نجی یو ٹیوب چینل کو انٹرویو میں انہوں شادی کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا اور بتایا کہ اگر انہیں جیون ساتھی کے لیے کسی سیاستدان کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ خوش نصیب کون ہوگا؟

عائشہ عمر نے انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ان کی شادی کب ہوگی اور اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتا ہے۔ لوگ شادی اس لیے کرتے ہیں کہ انہیں اپنا خاندان بڑھانا ہوتا ہے لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ ابھی تو وہ خود بچی ہیں۔

اداکارہ نے اسی حوالے سے کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کر دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کی تقریبات میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی کوئی انہیں دعوت دے گا وہ ضرور جائیں گی اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ بھی شادی کرلیں گی اور سب کو بلائیں گی بھی لیکن فی الحال ابھی اس کا وقت نہیں آیا ہے۔

جب میزبان نےعائشہ عمر سے کہا کہ اگر انہیں سیاستدان سے شادی کا موقع ملے اور ان کے پاس آپشن سید قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثنا اللہ اور شیخ رشید ہوں تو ان کا نظر انتخاب کون ہوگا؟

اس پر عائشہ عمر نے فوری کہا کہ وہ شیخ رشید سے شادی کریں گی کیونکہ وہ ایک اچھی شخصیت کے حامل ہونے کے ساتھ بہت فنی اور انٹرٹیننگ ہیں۔

اداکارہ نے اپنے اس انٹرویو کے دوران فنی، ذاتی زندگی اور خود سے منسوب اسکینڈلز کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

Comments

- Advertisement -