بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

فلسطین سے متعلق پوسٹ پر عائزہ خان نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین سے متعلق سوشل میڈیا پر کی گئی اپنی حالیہ پوسٹ پر معافی مانگ لی۔

چند روز قبل عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر فلسطین سے متعلق بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں موجودہ صورتحال پر دعا کر رہی ہوں کیونکہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بجائے دعا کرنا زیادہ بہتر ہے۔

عائزہ خان نے بیان میں فلسطین کا نام نہیں لیا۔ مداحوں کی جانب سے انہیں خوف تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر مجبوراً انہیں بیان ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

- Advertisement -

تاہم اب عائزہ خان نے وضاحت جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس مسئلے پر بات کرنا چاہتی ہوں جس کی غلط تشریح کی گئی، میں جواز یا وضاحت پیش نہیں کروں گی کیونکہ میرا خدا خوب جانتا ہے کہ میرے ارادے بدنیتی پر مبنی نہیں تھے، لیکن میں اسے اچھی طرح سے بیان کرنے میں ناکام رہی۔

عائزہ خان نے کہا کہ میں اس کی ذاتی اور اپنی ٹیم کی طرف سے ذمہ داری قبول کرتی ہوں، میں اُن سے معذرت خواہ ہوں جن کو میرے بیان سے تکلیف پہنچی، ساتھ ہی اس معاملے پر میری توجہ دلانے کیلیے اُن کی شکر گزار بھی ہوں کیونکہ میں بھی ایک انسان ہوں۔

’میں پوری ذمہ داری لیتی ہوں کہ آئندہ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ مجھے اُن لوگوں سے ہمدردی ہے جو یہ مظالم سہ سہ رہے ہیں۔ جب میں یہ سب دیکھتی ہوں تو بے بس اور بہت دکھ ہوتا ہے۔ اگرچہ میری آگاہی کوئی حل نہیں لاتی لیکن میں دعا کے ذریعے تبدیلی کے امکان کیلیے اللہ پر یقین رکھتی ہوں۔‘

عائزہ خان نے آخری میں کہا کہ درحقیقت ہمیں اللہ اور اس کی مدد کی ضرورت ہے، میری دعائیں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں