ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عائزہ خان کی کترینہ کیف کو شادی کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز وکی کوشل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اداکارہ کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹا اسٹوری نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارک باد دی۔

عائزہ خان نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’فائنلی‘ لکھا۔

- Advertisement -

ayeza khan katrina kaif vicky kaushal congratulations

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی گزشتہ روز راجستھان میں انجام پائی جس میں خاندان کے قریبی لوگ، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

انسٹاگرام پر جاری تصاویر کے ساتھ شادی کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کترینہ کیف نے کہا تھا کہ ’ہر اس چیز کے لیے ہمارے دلوں میں صرف پیار اور شکر گزاری ہے جو ہمیں اس لمحے تک پہنچانے کا ذریعہ بنی۔ نئے سفر کی شروعات پر ہم آپ سب کی دعاؤں اور محبت کے طلبگار ہیں۔‘

کترینہ کے شوہر وکی کوشل نے بھی بالکل یہی پیغام اپنے انسٹا گرام پر جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں