ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’صرف ہم دونوں‘ اداکارہ عائزہ خان کی دانش تیمور کے ہمراہ دلکش تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں سیر سپاٹوں کی تصاویو شیئر کی ہے جس میں انہیں دانش تیمور کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں عائزہ خان اور دانش تیمور خوبصورت درخت کے پاس پوز دیتے ہوئے نظر آئے، عائزہ خان بلیک ٹی شرٹ کے ساتھ بلو ڈینم پہنی نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’صرف ہم دونوں‘۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

واضح رہے کہ ان دنوں یہ جوڑی اپنے بچوں کے ہمراہ انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں موجود ہے جہاں کی دلکشی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے عائزہ خان نے بچوں کے ساتھ بھی تصاویر شیئر ہے۔

یاد رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی 2014 میں ہوئی ان کے دو بچے بیٹی حورین اور بیٹا ریان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں