ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عائزہ خان نے مداحوں سے رائے مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں سے رائے مانگ لی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی اور اسی سے متعلق مداحوں سے رائے مانگی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ نے چھوٹے بال رکھے ہوئے ہیں۔

عائزہ خان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ تو جانتے ہی ہیں کہ مجھے واقعی اپنے سیاہ لمبے بالوں پر فخر ہے لیکن میں کچھ عرصے سے ان کو مختصر کرنے کی سوچ رہی ہوں اور میں نے آخر کار یہ کیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے آپ لوگوں کی ایماندارانہ رائے چاہیے تو نیچے تبصرہ کریں اور مجھے بتائیں۔‘

عائزہ خان نے چند منٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ پر لمبے بال اچھے لگتے ہیں تو وہی رہنے دیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ چھوٹے بالوں میں بہت اچھی لگ رہی ہیں۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’المبے بال بھی اچھے ہیں اور یہ تصویر بھی اچھی ہے آپ ہر چیز میں اچھی لگتی ہیں۔ ‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں