ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

ویڈیو: بیٹی نے عائزہ خان کا میک اپ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا بیٹی نے میک اپ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں بیٹی حورین تیمور کو ان کا میک اپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حورین والدہ کے آئی لیشز، لپ اسٹک بھی لگا رہی ہیں۔ بیٹی نے میک اپ خراب کیا تو عائزہ اسے صحیح بھی کررہی ہیں اور ویڈیو کے آخر میں بیٹی کو گلے لگا رہی ہیں۔

- Advertisement -

عائزہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’حورین تیمور کے ساتھ ایک چھوٹی میک اپ ماسٹر کلاس۔‘

انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی 2014 میں ہوئی ان کے دو بچے بیٹی حورین اور بیٹا ریان ہیں۔

عائزہ خان نے حال ہی میں اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں حمزہ علی عباسی شامل تھے۔

دانش تیمور بھی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں