ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

’بچے اپنے والدین کا ہی آئینہ ہوتے ہیں‘ ماؤں کے عالمی دن پر عائزہ خان کا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بچوں کی تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کردیا۔

12 مئی دنیا بھر میں ماؤں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اگرچہ پہلے یہ دن زیادہ اہتمام سے نہیں منایا جاتا تھا لیکن اب بچے اپنے جذبات کا اظہار ایک خاص طریقے سے کرتے ہیں۔

اس موقع پر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے اپنے بچوں اور شوہر و اداکار دانش تیمور کے ساتھ تصاویر شیئر، ساتھ ہی اہم پیغام بھی جاری کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ماؤں کا عالمی دن مبارک، یاد رکھیں کہ بچے اپنے والدین کا ہی آئینہ ہوتے ہیں، کوئی بھی عمل کرنے سے قبل یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک آئینہ مستقل آپ کو دیکھ رہا ہے اور وہ آئینہ آگے وہی دکھائے گا جو اس نے دیکھا‘۔

اداکارہ عائزہ خان نے مزید لکھا کہ ’ محبت بانٹیں اور اپنے بچوں کیساتھ اچھی یادیں بنائیں، بے شک ماں بننا ہر خاتوں کی سب سے بڑی طاقت ہوتا ہے، الحمداللہ‘۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش کو ان کی شاندار اداکاری کی مہارت کے لیے سراہا جاتا ہے، ان کی شادی 2014 میں ہوئی، جوڑے کے دو بچے ہیں جس میں ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں