تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

عائزہ خان کے مداحوں کی تعداد 80 لاکھ تک پہنچ گئی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں مہوش کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے تمام ساتھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شوبز انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے معروف شخصیات اپنے مداحوں کو کام، روز مرہ کی زندگی کے حوالے سے معلومات فراہم کرتی ہیں جبکہ اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔

معروف شخصیات کی تصاویر یا پوسٹ بعض اوقات اس قدر دلچسپ ہوتی ہے کہ دوسرے اس سے بہت متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرل ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: مایا علی اور حرا مانی نے ایک ساتھ خوش خبری سنادی

یہ بھی پڑھیں: عائشہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

اب یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پرسب سے زیادہ فالوررز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہونے کا اعزازحاصل کرلیا ۔

اگر معروف شخصیات کی عوامی مقبولیت کا اندازہ لگانا ہو تو اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھے جاتے ہیں، پاکستان سے تعلق رکھنے والی تقریباً تمام ہی شوبز شخصیات انسٹاگرام کا استعمال کرتی ہیں۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 80 لاکھ فالوورز کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایمن خان کو پیچھے کردیا کیونکہ اُن کو فالو کرنے والوں کی تعداد 79 لاکھ کے قریب ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو ہونے والی اداکاراؤں میں ماہرہ خان کا نام تیسرے نمبر پر آتا ہے جن کو فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد 70 لاکھ کے قریب ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2019 میں ماہرہ خان نے پاکستان شوبزانڈسٹری میں 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی سیلیبرٹی ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا جبکہ ایمن کےفالوورز کی تعداد دسمبر 2019 میں50 لاکھ سے زائد تھی۔

Comments

- Advertisement -